بھائے جو نگاہ کو وہی رنگ اچھا

بھائے جو نگاہ کو وہی رنگ اچھا

لائے جو راہ پر وہی ڈھنگ اچھا

قرآن و نماز سے اگر دل نہ ہو گرم

ہنگامۂ رقص و مطرب و چنگ اچھا

ماخذ: ویکی ماخذ · اکبر الہ آبادی