رازداری

آخری تبدیلی: ۱۰ اکتوبر ۲۰۲۶ء

دیوان پڑھنے کے لیے کسی اکاؤنٹ کی ضرورت نہیں۔ ہم صرف وہی محفوظ رکھتے ہیں جو سائٹ کے چلنے کے لیے ضروری ہے، اور اسے کسی کو بیچتے یا دیتے نہیں۔ نہ اشتہار ہیں، نہ اشتہاری یا جاسوس کوکیز، نہ کسی اور کمپنی کے ٹریکر۔

بغیر اکاؤنٹ کے پڑھتے ہوئے

اکاؤنٹ کے ساتھ

موڈریٹروں کا کام عوامی ہے

جو تبدیلی شائع ہوتی ہے وہ دیوان کے کھلے ڈیٹا کے ذخیرے میں درج ہوتی ہے: کس نے لکھی، کس نے منظور کی، کب۔ وہاں آپ کاعوامی نام لکھا جاتا ہے (پورا نام، ورنہ «موڈریٹر» اور ایک نمبر)، ای میل کبھی نہیں۔ یہ تاریخ کھلی اور مستقل ہے، اکاؤنٹ ختم کرنے کے بعد بھی شائع شدہ کام کے ساتھ رہتی ہے۔ مسودے اور جائزے کے تبصرے صرف موڈریٹر دیکھتے ہیں۔

دوسری ویب سائٹیں

خط اور تمام فائلیں ہمارے اپنے سرور سے آتی ہیں۔ دوسری سائٹ سے صرف تب رابطہ ہوتا ہے جب آپ خود چنیں: لغت میں تلفظ کی آواز ویکی میڈیا سے چلتی ہے، archive.org کی کتاب archive.org کا ریڈر کھولتی ہے، اور «گوگل» نئی ٹیب میں گوگل کھولتا ہے۔ ان سائٹوں کی اپنی رازداری کی پالیسیاں ہیں۔

آپ کا اختیار

یہ پالیسی بدلے تو یہی صفحہ بدلے گا، تاریخ کے ساتھ۔ دیکھیے: استعمال کی شرائط۔