یوسف کو اس انجمن میں کیا ڈھونڈھتا ہے
یوسف کو اس انجمن میں کیا ڈھونڈھتا ہے
ہنگامۂ ما و من میں کیا ڈھونڈھتا ہے
نیرنگ تماشا ہے حجاب معنی
تصویر کے پیرہن میں کیا ڈھونڈھتا ہے
یوسف کو اس انجمن میں کیا ڈھونڈھتا ہے
ہنگامۂ ما و من میں کیا ڈھونڈھتا ہے
نیرنگ تماشا ہے حجاب معنی
تصویر کے پیرہن میں کیا ڈھونڈھتا ہے
ماخذ: ویکی ماخذ · یاس یگانہ چنگیزی