واللہ یہ زندگی بھی ہے قابل دید
واللہ یہ زندگی بھی ہے قابل دید
اک طرفہ طلسم دید جس کی نہ شنید
منزل کی دھن میں جھومتا جاتا ہوں
پیچھے تو اجل ہے آگے آگے امید
واللہ یہ زندگی بھی ہے قابل دید
اک طرفہ طلسم دید جس کی نہ شنید
منزل کی دھن میں جھومتا جاتا ہوں
پیچھے تو اجل ہے آگے آگے امید
ماخذ: ویکی ماخذ · یاس یگانہ چنگیزی