اتنے بھی ہم خراب نہ ہوتے رہتے

اتنے بھی ہم خراب نہ ہوتے رہتے

کاہے کو غم الم سے روتے رہتے

سب خواب عدم سے چونکنے کے ہیں وبال

بہتر تھا یہی کہ وہیں سوتے رہتے

ماخذ: ویکی ماخذ · میر تقی میر