کہا کس نے کہ تم یہ وو نہ بولو

ردیف: نہ بولو

کہا کس نے کہ تم یہ وو نہ بولو

میں جاؤں اور نہیں جی دو نہ بولو

مرا گل رو بنا ہے عشق و بو کو

ہو عاشق یا نہ ہو بولو نہ بولو

نہ دن دکھلاوے حق جانے کی راتیں

نہیں کا چوچلا بھولو نہ بولو

کہیں جو نیک و بد تم بے دلوں کو

در اشک اپنے جب رولو نہ بولو

سنو شعر اظفریؔ کا اہل مدراس

تم اردو بیچ اسے بھولو نہ بولو

ماخذ: ویکی ماخذ · مرزا اظفری