چمن میں رختِ گُل شبنم سے تر ہے

چمن میں رختِ گُل شبنم سے تر ہے

سمن ہے، سبزہ ہے، بادِ سحَر ہے

مگر ہنگامہ ہو سکتا نہیں گرم

یہاں کا لالہ بے سوزِ جگر ہے

ماخذ: ویکی ماخذ · علّامہ محمد اقبال