ترا اندیشہ افلاکی نہیں ہے

ترا اندیشہ افلاکی نہیں ہے

تری پرواز لولاکی نہیں ہے

یہ مانا اصل شاہینی ہے تیری

تری آنکھوں میں بےباکی نہیں ہے

ماخذ: ویکی ماخذ · علّامہ محمد اقبال