کافر و مومن

کل ساحلِ دریا پہ کہا مجھ سے خضَر نے

تُو ڈھُونڈ رہا ہے سمِ افرنگ کا تریاق؟

اک نکتہ مرے پاس ہے شمشیر کی مانند

بُرّندہ و صَیقل زدہ و روشن و بَرّاق

کافر کی یہ پہچان کہ آفاق میں گُم ہے

مومن کی یہ پہچان کہ گُم اس میں ہیں آفاق!

ماخذ: ویکی ماخذ · علّامہ محمد اقبال