زندگی ساز دے رہی ہے مجھے

زندگی ساز دے رہی ہے مجھے

سحر و اعجاز دے رہی ہے مجھے

اور بہت دور آسمانوں سے

موت آواز دے رہی ہے مجھے

ماخذ: ویکی ماخذ · مجاز لکھنوی