تا ماہ صیام ہوئے باب امید

تا ماہ صیام ہوئے باب امید

اور واسطۂ جشن ہو یہ یوم سعید

ہر روز سے ہو تیرے شب قدر عیاں

ہر شب سے نمایاں ہو تری روز عید

ماخذ: ویکی ماخذ · قلق میرٹھی