جس وقت کا ڈر تھا وہ شباب آ پہنچا

جس وقت کا ڈر تھا وہ شباب آ پہنچا

ہنگام رحیل و پا تراب آ پہنچا

جاگو جاگو حشر تک سونا ہے

چونکو چونکو کہ وقت خواب آ پہنچا

ماخذ: ویکی ماخذ · شاد عظیم آبادی