محرم دل ہوا وو صحرا وا
غیر مردف
محرم دل ہوا وو صحرا وا
کر کہ معلوم والہ و رسوا
سوچ کر آہ درد کوں آرام
دل ہمارا ہوا درس کا گدا
مہر کر مہر موم دل ہو کر
کر عطا دل کا مدعا سارا
درد کا گھر ہوا ہمارا دل
ہار گل کا ہوا گل سودا
دل کہا لاالہ الا اللہ
ورد اسم رسول کر کے سدا