ہر قلب پہ بجلیاں گراتی آئی

ہر قلب پہ بجلیاں گراتی آئی

ایک آگ سی ہر طرف لگاتی آئی

کھلتے جاتے ہیں زخم ہائے کہنہ

پھر صبح بہار مسکراتی آئی

ماخذ: ویکی ماخذ · جگت موہن لال رواں