ثاقب لکھنوی
۱۲۸۶ – ۱۳۶۸ ھ · ۱۸۶۹ – ۱۹۴۹ ء
ثاقب لکھنوی کا اصل نام ذاکر حسین تھا، ثاقب تخلص اور لکھنؤ سے تعلق کی بنا پر لکھنوی کہلاتے تھے۔ ثاقب لکھنوی کی پیدائش ۲ جنوری ۱۸۶۹ء کو آگرہ میں ہوئی تھی۔ تاہم بعد کے دور میں وہ لکھنؤ چلے گئے تھے۔ ثاقب کی شہرت کا اصل سبب ان کا مجموعہ کلام دیوان ثاقب ہے۔