ہشیار ہے سب سے با خبر ہے جب تک

ہشیار ہے سب سے با خبر ہے جب تک

بیدار ہے عالم پہ نظر ہے جب تک

پیدا ہے صریر کلک سے یہ آواز

کر فکر سخن زبان تر ہے جب تک

ماخذ: ویکی ماخذ · میر انیس