بے گور و کفن باپ کا لاشہ دیکھا

بے گور و کفن باپ کا لاشہ دیکھا

پردیس میں مادر کا رنڈاپا دیکھا

زنداں میں جفاے خار و طوق و زنجیر

عابد نے پدر کے بعد کیا کیا دیکھا

ماخذ: ویکی ماخذ · میر انیس