اے خالق ذوالفضل و کرم رحمت کر

اے خالق ذوالفضل و کرم رحمت کر

اے دافع ہر رنج و الم رحمت کر

سبقت ہے سدا غضب پہ رحمت کو تری

اپنی تجھے رحمت کی قسم رحمت کر

ماخذ: ویکی ماخذ · میر انیس