اشکوں میں نہاؤ تو جگر ٹھنڈے ہوں

اشکوں میں نہاؤ تو جگر ٹھنڈے ہوں

بھیگے جو مژہ دیدۂ تر ٹھنڈے ہوں

یوں سینہ و قلب سرد ہو جائیں گے

خس خانے میں جیسے بام و در ٹھنڈے ہوں

ماخذ: ویکی ماخذ · میر انیس