اب گرم خبر موت کے آنے کی ہے

اب گرم خبر موت کے آنے کی ہے

غافل تجھے فکر آب و دانے کی ہے

ہستی کے لیے ضرور اک دن ہے فنا

آنا تیرا دلیل جانے کی ہے

ماخذ: ویکی ماخذ · میر انیس