نسیمِ صبح جب کنعاں میں بوئے پیرَہن لائ

نسیمِ صبح جب کنعاں میں بوئے پیرَہن لائ

پئے یعقوب ساتھ اپنے نویدِ جان و تن لائ

وقارِ ماتمِ شب زندہ دارِ ہجر رکھنا تھا

سپیدی صبحِ غم کی دوش پر رکھ کر کفن لائ

شہیدِ شیوۂ منصور ہے اندازِ رسوائ

مصیبت پیشگئ مدّعا دار و رسن لائ

وفا دامن کشِ پیرایہ و ہستی ہے اے غالبؔ

کہ پھر نزہت گہِ غربت سے تا حدِّ وطن لائ

ماخذ: نسخۂ اردو ویب · مرزا غالب