اعدا کو ادھر حرام کا مال ملا

اعدا کو ادھر حرام کا مال ملا

حرؔ کو اسداللہ کا ادھر لال ملا

واللہ کلاہ سر عالم ہوا حرؔ

حلہ ملا معصومہ کا رومال ملا

ماخذ: ویکی ماخذ · مرزا سلامت علی دبیر