ہے یاد مجھے نکتۂ سلمانِ خوش آہنگ

ہے یاد مجھے نکتۂ سلمانِ خوش آہنگ

دنیا نہیں مردانِ جفاکش کے لیے تنگ

چیتے کا جگر چاہیے، شاہیں کا تجسّس

جی سکتے ہیں بے روشنیِ دانش و فرہنگ

کر بُلبل و طاؤس کی تقلید سے توبہ

بُلبل فقط آواز ہے، طاؤس فقط رنگ!

٭ سلمان: مسعود سور سلیمانؔ۔ غزنوی دور کانامور ایرانی شاعر جو غالبا لاہور میں پیدا ہوا

ماخذ: ویکی ماخذ · علّامہ محمد اقبال