لہُو

اگر لہُو ہے بدن میں تو خوف ہے نہ ہراس

اگر لہُو ہے بدن میں تو دل ہے بے وسواس

جسے مِلا یہ متاعِ گراں بہا، اُس کو

نہ سیم و زر سے محبّت ہے، نے غمِ افلاس

ماخذ: ویکی ماخذ · علّامہ محمد اقبال