فلسفی

بلند بال تھا، لیکن نہ تھا جسور و غیور

حکیم سِرِّ محبّت سے بے نصیب رہا

پھرا فضاؤں میں کرگس اگرچہ شاہیں وار

شکارِ زندہ کی لذّت سے بے نصیب رہا

ماخذ: ویکی ماخذ · علّامہ محمد اقبال