سوال
اک مفلسِ خود دار یہ کہتا تھا خدا سے
مَیں کر نہیں سکتا گِلۂ دردِ فقیری
لیکن یہ بتا، تیری اجازت سے فرشتے
کرتے ہیں عطا مردِ فرومایہ کو مِیری؟
اک مفلسِ خود دار یہ کہتا تھا خدا سے
مَیں کر نہیں سکتا گِلۂ دردِ فقیری
لیکن یہ بتا، تیری اجازت سے فرشتے
کرتے ہیں عطا مردِ فرومایہ کو مِیری؟
ماخذ: ویکی ماخذ · علّامہ محمد اقبال