اقبالؔ نے کل اہلِ خیاباں کو سُنایا

اقبالؔ نے کل اہلِ خیاباں کو سُنایا

یہ شعرِ نشاط آور و پُر سوز و طرب ناک

مَیں صُورتِ گُل دستِ صبا کا نہیں محتاج

کرتا ہے مرا جوشِ جُنوں میری قبا چاک

ماخذ: ویکی ماخذ · علّامہ محمد اقبال