رِندوں کو بھی معلوم ہیں صُوفی کے کمالات

رِندوں کو بھی معلوم ہیں صُوفی کے کمالات

ہر چند کہ مشہور نہیں ان کے کرامات

خود گیری و خودداری و گلبانگِ ’اَنا الحق‘

آزاد ہو سالک تو ہیں یہ اس کے مقامات

محکوم ہو سالک تو یہی اس کا ’ہمہ اوست‘

خود مُردہ و خود مرقد و خود مرگ مفاجات!

ماخذ: ویکی ماخذ · علّامہ محمد اقبال