یہ نکتہ خوب کہا شیر شاہ سُوری نے

یہ نکتہ خوب کہا شیر شاہ سُوری نے

کہ امتیازِ قبائل تمام تر خواری

عزیز ہے انھیں نامِ وزیری و محسود

ابھی یہ خِلعتِ افغانیت سے ہیں عاری

ہزار پارہ ہے کُہسار کی مسلمانی

کہ ہر قبیلہ ہے اپنے بُتوں کا زُنّاری

وہی حرم ہے، وہی اعتبارِ لات و منات

خُدا نصیب کرے تجھ کو ضربتِ کاری!

ماخذ: ویکی ماخذ · علّامہ محمد اقبال