فوّارہ

یہ آبجوُ کی روانی، یہ ہمکناریِ خاک

مری نگاہ میں ناخُوب ہے یہ نظّارہ

اُدھر نہ دیکھ، اِدھر دیکھ اے جوانِ عزیز

بلند زورِ درُوں سے ہُوا ہے فوّارہ

ماخذ: ویکی ماخذ · علّامہ محمد اقبال