عقل و دِل (ہر خاکی و نُوری پہ حکومت ہے خرد کی)
ہر خاکی و نُوری پہ حکومت ہے خرد کی
باہر نہیں کچھ عقلِ خدا داد کی زد سے
عالَم ہے غلام اس کے جلالِ اَزلی کا
اک دل ہے کہ ہر لحظہ اُلجھتا ہے خرد سے
ہر خاکی و نُوری پہ حکومت ہے خرد کی
باہر نہیں کچھ عقلِ خدا داد کی زد سے
عالَم ہے غلام اس کے جلالِ اَزلی کا
اک دل ہے کہ ہر لحظہ اُلجھتا ہے خرد سے
ماخذ: ویکی ماخذ · علّامہ محمد اقبال