رقص و موسیقی

شعر سے روشن ہے جانِ جبرئیل و اہرمن

رقص و موسیقی سے ہے سوز و سُرورِ انجمن

فاش یوں کرتا ہے اک چینی حکیم اسرارِ فن

شعر گویا رُوحِ موسیقی ہے، رقص اس کا بدن!

ماخذ: ویکی ماخذ · علّامہ محمد اقبال