ذِکر وفِکر

یہ ہیں سب ایک ہی سالِک کی جُستجو کے مقام

وہ جس کی شان میں آیا ہے ’عَلَّم الاسما‘

مقامِ ذکر، کمالاتِ رومیؔ و عطّارؔ

مقامِ فکر، مقالاتِ بوعلیؔسِینا

مقامِ فکر ہے پیمائشِ زمان و مکاں

مقامِ ذکر ہے سُبحانَ ربیّ الاعلیٰ

ماخذ: ویکی ماخذ · علّامہ محمد اقبال