امُرَائے عرب سے

کرے یہ کافرِ ہندی بھی جُرأتِ گُفتار

اگر نہ ہو اُمَرائے عرب کی بے ادبی!

یہ نکتہ پہلے سِکھایا گیا کس اُمّت کو؟

وصال مُصطفوی، افتراق بُولہَبی!

نہیں وجود حدود و ثُغُور سے اس کا

محمدِؐ عَربی سے ہے عالمِ عَربی!

٭ بھوپال شیش محل میں لکھے گئے

ماخذ: ویکی ماخذ · علّامہ محمد اقبال