دنیا ہے عجب بو قلموں ضد آموز

دنیا ہے عجب بو قلموں ضد آموز

ہر شکل موافق ہے مخالف اندوز

یاں دست و گریباں ہیں درد و درماں

ہر سوز میں ہے ساز تو ہر ساز میں سوز

ماخذ: ویکی ماخذ · قلق میرٹھی