دروازے پہ تیرے ہی مروں گا یارب

دروازے پہ تیرے ہی مروں گا یا رب

کیا بیم جہنم نہ ڈروں گا یا رب

گستاخیٔ عذر بعد عصیاں معیوب

توبہ ہے کہ توبہ نہ کروں گا یا رب

ماخذ: ویکی ماخذ · قلق میرٹھی