اے ابر کہاں تک ترے رستے دیکھیں
اے ابر کہاں تک ترے رستے دیکھیں
اس طرح سے دنیا کو ترستے دیکھیں
بھولا نہیں بارش کا طریقہ تو اگر
آ سامنے ہم بھی تو برستے دیکھیں
اے ابر کہاں تک ترے رستے دیکھیں
اس طرح سے دنیا کو ترستے دیکھیں
بھولا نہیں بارش کا طریقہ تو اگر
آ سامنے ہم بھی تو برستے دیکھیں
ماخذ: ویکی ماخذ · قلق میرٹھی