غلام بھیک نیرنگ
۱۲۹۳ – ۱۳۷۲ ھ · ۱۸۷۶ – ۱۹۵۲ ء
غلام بھیک نیرنگ کو میر نیرنگ بھی کہا جاتا ہے۔ ایک مشہور وکیل، شاعر اور قیام پاکستان سے پہلے آل انڈیا مسلم لیگ کے عہدے دار رہے ہیں۔ آپ علامہ محمد اقبال کے دوست اور کالج فیلو بھی تھے۔ اُن کا مجموعہ کلام، کلام نیرنگ کے عنوان سے ۱۹۸۰ء میں کراچی سے شائع ہوا۔انھوں نے شدھی و ارتداد کے خلاف میدان عمل میں اترنے والی پہلی جماعت جمعیت مرکزیہ تبلیغ الاسلام انبالہ کے بانی ہیں۔ جون ۲۰۰۶ء میں کراچی سے شائع ہونے والے اخبار ڈان نے ان کی ادبی خدمات کے بارے میں ایک مضمون شائع کیا۔
تصویر: Salizaf at en.wikipedia · CC BY-SA 3.0 · ویکی میڈیا کامنز