توبہ زاہد کی توبہ تلی ہے

ردیف: ہے

توبہ زاہد کی توبہ تلی ہے

چلے بیٹھے تو شیخ چلی ہے

دل میں ہے مکر و ہاتھ میں تسبیح

یہ عبادت نہیں چبلی ہے

ریش ہے یہ کہ شاخ شانہ ہے

جس کی رندوں کے بیچ کھلی ہے

پگڑی اپنی یہاں سنبھال چلو

اور بستی نہ ہو یہ دلی ہے

سگ شیر خدا ہے تو حاتمؔ

خارجی تیرے آگے بلی ہے

ماخذ: ویکی ماخذ · شیخ ظہور الدین حاتم