غفلت کے تخم بونے والے اٹھے

غفلت کے تخم بونے والے اٹھے

اوقات عزیز کھونے والے اٹھے

چمکا جو تیرا نور تو آنکھیں کھولیں

سورج نکلا تو سونے والے اٹھے

ماخذ: ویکی ماخذ · احمد حسین مائل