اقرار نگر کو گدائی کا ہے
اقرار نگر کو گدائی کا ہے
دعویٰ افلاس و بے نوائی کا ہے
ہر بات میں ہے فروتنی کا اظہار
یہ بھی انداز خود ستائی کا ہے
اقرار نگر کو گدائی کا ہے
دعویٰ افلاس و بے نوائی کا ہے
ہر بات میں ہے فروتنی کا اظہار
یہ بھی انداز خود ستائی کا ہے
ماخذ: ویکی ماخذ · احمد حسین مائل