جب تک ہے شباب سازگار دولت

جب تک ہے شباب سازگار دولت

ہر قصر میں سو نقش و نگار دولت

پیری آئی تو شورؔ صاحب پھر کیا

سب خاک میں مل گئی بہار دولت

ماخذ: ویکی ماخذ · جارج پیش شور