برق دہلوی
۱۳۰۱ – ۱۳۵۵ ھ · ۱۸۸۴ – ۱۹۳۶ ء
برق دہلوی کا اصل نام منشی مہاراج بہادر تھا اور تخلص برق دہلوی تھا۔ آپ کی پیدائش جولائی ۱۸۸۴ء میں دہلی میں ہوئی تھی۔ ان کے والد منشی ہر نرائن داس حسرت بھی ایک شاعر تھے اور ان کے نانا رائے دولت رام عبرتؔ،ذوق دہلوی کے تلامذہ تھے۔ بچپن سے ہی برق صاحب کی طبیعت شاعری کی طرف مائل تھی اور بی اے کرنے کے ساتھ فارسی میں منشی فاضل کا امتحان پاس کیا تھا۔ برق کی پہلی نظم ۱۹۰۸ء میں رسالہ زبان میں شائع ہوئی تھی۔ ان کے دو مجموعات کلام ہیں : مطلع انوار جو ۱۹۲۹ء میں شائع ہوا اور حرف ناتمام نامی مجموعہ جو ۱۹۴۱ء میں شائع ہوا تھا۔ برق دہلوی کی وفات پانی پت میں ۱۹۳۶ء میں ہوئی تھی۔