امین حزیں سیالکوٹی

۱۳۰۱ – ۱۳۸۸ ھ · ۱۸۸۴ – ۱۹۶۸ ء

استاد شاعر امینؔ حزیں سیالکوٹی کا اصل نام خواجہ محمد مسیح پال تھا اور وہ ایک دین دار اور علم دوستی خانوادے کشمیر سے تعلق رکھتے تھے کہ ایک پال کشمیری برادری۔ ۲۴ اگست ۱۸۸۴ء کو پیدا ہوئے والد مولوی احمد دین پال تھے، امین ، اسکاچ مشن اسکول سیالکوٹ میں زیر تعلیم رہے، مولوی میر حسن نے علم و ادب کا ذوق پیدا کیا ۱۹۰۴ء میں ایک غزل کہی اور امینؔ حزیں سیالکوٹی کے تخلص یا قلمی نام سے لکھنؤ کے معروف جریدے پیامِ یارکو بھیجی، امینؔ حزیں کا پہلا مجموعۂ ​​کلام گلبنگِ حیات ۱۹۴۰ء میں شائع ہوا جس کا پیش لفظ ادیبِ شہر اور جریدہ مخزن کے ایڈیٹر سرشیخ عبد القادر نے لکھا ۳۳ سال گلگت جیسے دور افتادہ حکومتِ برطانیہ کی ملازمت میں گزارے ۱۴ اگست ۱۹۶۸ء کو سیالکوٹ میں فوت و دفن ہوئے ،

غزل۶نظم۱۲ای بکس