بہت دن بیتے پیا کو دیکھے

بہت دن بیتے پیا کو دیکھے

ارے کوئی جاؤ پیا کو بلائے لاؤ

میں ہاری وہ جیتے پیا کو دیکھے بہت دن بیتے

سب سکھین میں چنر موری میلی

کیوں چنری نہیں رنگتے

بہت دن بیتے

خسروؔ نجام کے بلی بلی جئیے

کیوں درس نہیں دیتے

بہت دن بیتے

ماخذ: ویکی ماخذ · امیر خسرو