مرض پیری لا علاج ہے

اب ضعف کے پنجہ سے نکلنا معلوم

پیری کا جوانی سے بدلنا معلوم

کھوئی ہے وہ چیز جس کا پانا ہے محال

آتا ہے وہ وقت جس کا ٹلنا معلوم

ماخذ: ویکی ماخذ · الطاف حسین حالی