بلبل کی ہزار آشنائی دیکھی

بلبل کی ہزار آشنائی دیکھی

اور گل کی کروڑ بے وفائی دیکھی

کچھ اپنا برا بھلا نہ دیکھا ناحق

اور دل کی برائی بھلائی دیکھی

ماخذ: ویکی ماخذ · میر حسن دہلوی