مدتوں کور نگاہی دل کی

مدتوں کور نگاہی دل کی

نور عرفاں کو ترستی رہتی

تو جو خورشید نہ بن کر آتی

ذہن پر اوس برستی رہتی

ماخذ: ویکی ماخذ · مصطفٰی زیدی