یاد (شکیب جلالی)

رات اک لڑکھڑاتے جھونکے سے

ناگہاں سنگ سرخ کی سل پر

آئنہ گر کے پاش پاش ہوا

اور ننھی نکیلی کرچوں کی

ایک بوچھاڑ دل کو چیر گئی

ماخذ: ویکی ماخذ · شکیب جلالی